مکہ مکرمہ(یواین پی)فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مجموعی طور پر 41 پروازوں کے ذریعے اب تک 11770 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ 16 جون تک مزید 21 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ میں قائم میڈیا سیل کی طرف سے فراہم کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق مدینہ منورہ میں مجموعی طور پر 30 افراد پر مشتمل سییزنل سٹاف، میڈیکل مشن اور معاونین حجاج خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ مزید 10 معاونین بھی پیر 13 جون کی شام تک مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے۔ یہ معاونین مدینہ کے ہوائی اڈے پر عازمین کا خیر مقدم کرکے انہیں رہائشی عمارتوں تک پہنچاتے ہیں اسی طرح حرم نبوی کے قریب مرکزیہ میں 300 میٹرز کے اندر حاصل کی گئی 19 رہائشی عمارات میں بھی 24 گھنٹے یہ معانین اور سیزنل سٹاف حاجیوں کی خدمت کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔