اسلام آباد(یواین پی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بچوں کو جبری مشقت سے بچانے کے لیے مختلف قانون سازی کی گئی ہے لیکن ان قوانین پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ قومی فریضہ ہے جس کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو محنت اور ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا، قوانین کے زیادہ سے زیادہ نتائج اور اثرات کو حاصل کرنے کے لیے، متعلقہ حکام کو میکانزم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ چائلڈ لیبر کو روکا جا سکے اوراسے ختم کیا جا سکے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانڈڈ لیبر سسٹم(ابولیشن)ایکٹ 90 کی دہائی میں نافذ کیا گیا تھا اس کے باوجود ملک بھر میں لاکھوں بچے آج بھی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔