کراچی(یواین پی) ذرائع نے کہاکہ آج(منگل)ڈاکٹرزکا پینل فیصلہ کرے گا کہ پرویز مشرف کو ایئر ایمبولینس کے زریعے پاکستان واپس لے جایا سکتا ہے یا نہیں۔سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ملک واپس لانے کے حوالے سے تیاری ہو رہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرز کے فیصلے کے بعد حکومت پاکستان سے اس حوالے سے رابطہ کیا جائے گا۔