بی جے پی نے پورے بھارت کو فرقہ واریت کی نذر کردیا ہے۔ محبوبہ مفتی

Published on June 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

سری نگر (یواین پی)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مودی کی جماعت بی جے پی نے گاندھی اور نہرو کے بھارت کو برباد کر دیا ہے۔سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے پورے بھارت کو فرقہ واریت کی نذر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عدلیہ بھی سب کچھ خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے۔ جبکہ بھارتی میڈیا بھی بی جے پی کا ہی راگ الاپ رہا ہے۔ کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان منصوبہ بندی پر مبنی سازش کا حصہ تھا۔محبوبہ مفتی کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں بھی بی جے پی کی اتحادی شراکت داروں کے طور پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان اپنی عزت کیلئے بندوق کا انتخاب کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes