پاک میرج بیورو آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک عید ملن پارٹی کا انعقاد

Published on June 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

لاہور (یواین پی) گزشتہ دنوں پاک میرج بیورو آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے بہت بڑے بڑے میچ میکرز خواتین و حضرات نے شرکت کی جن میں محترام اعجاز آارئیں ، نیشنل میڈیا فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد علی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ٹیلنٹ ٹاسک فورس کی طرف سے عبداللہ مدنی کی انتظامیہ ٹیم ،آل میچ میکرز ایسوسی ایشن عہدیدان (اے این ایس زیڈ)کے گروپ کی ایڈمن امبر نعیم، شمائلہ، درخشاں،زنیرا (ایم ایم سی) کی ٹیم کی طرف سے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کراچی کی کافی میچ میکرز کی شمولیت نے اس پارٹی کو چار چاندلگا دئیے ۔لاہور سے اس تنظیم کے بانی و چیئرمین اظہر اقبال مغل خصوصی طور پر شرکت کیلئے تشریف لائے انھوں میچ میکرز کو متحد ہوکر کام کرنے اور آپسی لڑائیاں جھگڑے ختم کرنے کاتلقین کی اس تقریب کا اہتمام پاک میرج بیورو آرگنائزیشن کی مرکزی سینئر وائس پرسن محترمہ فرحانہ مسرور اور مرکزی نائب صدر نسیمہ صدیقی، سندھ کی صدر نعیمہ عارف نے کیا۔ سندھ کے نائب صدر وقار ریاض اور پاک میرج بیوروآرگنائزیشن کے دیگر ساتھیوں نے شمولیت کی اس طرح کی ایونٹ کروانے سے میچ میکرز کو بھائی چارہ اور امن کا پیغام ملتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme