اوکاڑہ ،ڈی پی او کا سخت ایکشن ، 9 پولیس ملازمین نوکری سے برخاست

Published on June 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی /شیخ ندیم شیراز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے کہا ہے کہ خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا، اختیارات سے تجاوز اور بد عنوانی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 9 پولیس ملازمین کو نوکری سے برخاست ، ایک کی تنزلی اور ایک کو جبری ریٹائرڈ کر دیا جبکہ ایک ملازم کو جعلی ڈگری رکھنے پر مقدمہ درج کرواتے ہوئے جیل بھجوا دیا۔ نوکری سے برخاست ہونے والوں میں اےایس آئی شہبازالحسن اے ایس آئی علی صابر ۔کانسٹیبل ابوسفیان قاسم ، محمد حمزہ ، ارشد وٹو ، امتیاز حبیب ۔محمدآصف، راشد اور علی حیدر۔۔شامل ہیں ڈی پی او حسن اقبال نے ہیڈ کانسٹیبل ریاض احمد کی تنزلی کرتے ہوئے اسے کانسٹیبل بنا دیا جبکہ ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل ابوسفیان کو جعلی ڈگری جمع کروانے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے اسے جیل بھجوا دیا۔جبکہ اے ایس ای۔اشتیاق احمد نیازی کو جبری ریٹائرڈ کر دیا ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں جزا اور سزا کا قانون موجود ہے اس پر من و عن عمل کیا جائے گا جبکہ بددیانتی کرنے والے ملازمین اور افسران کی پولیس کے محکمہ میں ہرگز گنجائش نہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اب محکمہ پولیس میں وہی آفیسر اور ملازم رہے گا جو میرٹ پر کام کرے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题