اسلام آباد (یواین پی) صرف 15 دنوں میں پٹرول 84 روپے، ڈیزل 115 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 16 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیاکے مطابق ملکی تاریخ میں پٹرولیم مصنوعات کبھی اتنی مہنگی نہیں ہوئیں، حکومت نے 15 دنوں میں 3 مرتبہ عوام پر پٹرول بم گرایا، پٹرول 84 روپے، ڈیزل 115 روپے مہنگا کر دیا گیا۔