لاہور (یواین پی) روس کا پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے سے صاف انکار، سستے تیل کی فراہمی کیلئے شہباز شریف حکومت سے مزید بات چیت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق روس نے موجودہ حکومت کو سستا تیل فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے ہمارے خط کا جواب نہیں دیا، ہم نے سفارتکار بھیجا جس پر روس نے تیل دینے سے صاف انکار کردیا، روس نے واضح طور پر کہا کہ آپ نے 2015ء میں گیس پائپ لائن کا معاہدہ نہیں کیا، وہ بہانہ بنا کر کہہ رہے ہیں کہ مزید بات نہیں کریں گے۔