اسلام آباد(یواین پی)22جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی۔ماہرین فلکیات کے مطابق22جون2022ء کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی اس روز دن کا دورانیہ تقریباً 14گھنٹے جبکہ رات10گھنٹوں کی ہو گی۔یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہو جاتا ہے اور 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہی22دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔