ٹھٹھہ( رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ کے سرکاری ہسپتالوں میں موجود سرکاری ڈاکٹروں نے میڈیکو لیگل کیس کرنے سے انکار کردیا۔ کئی لاشیں رل گئیں لیکن ڈاکٹرز اپنی زد پہ قائم۔ انتظامیہ کی مداخلت بار بار درکار۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں موجود میڈیکل آفیسر، خواتین میڈیکل آفیسرز میڈیکو لیگل کیس ڈیل کرنے سے معزرت کرلی۔ حالیہ چند واقعات کے پیش نظر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر حضرات ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے پر بہ زد۔ کئی مرتبہ خواتین میڈیکل آفیسرز نے لاشوں کا میڈیکل کرنے بھی انکار کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی مداخلت کے بعد متعلقہ آفیسرز پوسٹ مارٹم کرنے پر آمادہ ہوتے نظر آئے۔ یاد رہے کہ ضلع بھر میں رونما ہونے والے واقعات میں حادثات کے شکار زخمی افراد اور فوت ہو جانے والے افراد کا قانونی طور پر پوسٹ مارٹم سمیت زخمیوں کا ہنگامی علاج کرنا سرکاری ڈاکٹروں کے فرائض میں شامل ہے، لیکن بدقسمتی سے سے اس پر عمل نہیں ہوتا ماسوا انتظامیہ کی مداخلت سے۔ سول ہسپتال ٹھٹہ سمیت رورل سینٹر جھرک اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں تقریباً تعینات میڈیکل آفیسرز اس زمیداری سے اپنے آپ کو آزاد سمجھتے ہیں۔ اعلیٰ حکام سےعوام نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتال میں موجود سرکاری ڈاکٹروں کو میڈیکو لیگل کیس ڈیل کرنے کا پابند بنایا جائے۔