مسلم لیگ ن اور اتحادی حکومت پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کر رہی ہے۔ارمغان سبحانی

Published on June 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

لاہور(یو این پی) ایم این اے ارمغان سبحانی نے سابق ناظم چوہدری عصمت اللہ وریاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے، حقیقی معنوں میں قوم کی خدمت نصب العین ہے۔ ہمارا خاندان غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صدیوں کام کرتا آیاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف مہنگائی کے خاتمے اور معیشت کی بہتری کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں،قانون کی رٹ قائم کرنا، عوامی مسائل انکی دہلیز پرحل کرنا اور معیشت کی بہتری سمیت ترقیاتی میگا پراجیکٹ کی تکمیل مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیحات ہیں۔معاشی بحران کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ حکومت کا بہترین فیصلہ ہے حکومت جلد معاشی بحران سے نمٹنے کے بعد عوام کو بھرپور ریلیف دے گی مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی حکومت پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کر رہی ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کی ناقص معاشی پالیسیوں نے ملک کو اس حال تک پہنچایا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود ایسا بجٹ دیا جو ملک میں اسی طرح کا معاشی استحکام لائیگا جس طرح 2018ء میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题