اوکاڑہ(یواین پی)چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی و راہنما پی پی پی ملک ریاست علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انتظامیہ اور تاجر برادی کو عوام لوگوں کی سہولت،کفایت اور آسانی کے لئے کام کرنا ہے ہمیں اپنے لوگوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی و دستیابی کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے جہاں پرائس مجسٹریٹس اقدامات کر رہے ہیں وہیں پر تاجروں کا تعاون بھی صورتحال کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔