شہدائے ماڈل ٹاون کی 8ویں برسی پر عوامی تحریک آج ملک گیر احتجاج کریگی،طاہر القادری

Published on June 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق زیر التوا اپیلوں کا فائدہ ملزمان اٹھا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہدائے ماڈل ٹاون کی 8 ویں برسی پر عوامی تحریک 17 جون کو ملک گیر احتجاج کرے گی، عوامی تحریک کی ضلعی تنظیمات کال فار جسٹس ریلیاں نکالیں گی۔اس حوالے سے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کارکن اور شہدا کے ورثا عدالت عظمی کی توجہ حاصل کرنے کے لئے پرامن ریلیاں نکالیں گے، 8 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدا کے ورثا انصاف سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف کی فراہمی کے لیے نوٹس لینے کی استدعا ہے، کارکنان وکلا، سول سوسائٹی سے مل کر 17 جون کو اضلاع میں پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes