عمران خان کی ملک گیراحتجاج کی کال

Published on June 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اسلام آباد ( یواین پی) عمران خان نے ملک گیراحتجاج کی کال دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کی کال دے دی ہے۔میڈیاکے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ اس تماشے کے خاتمے کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا ورنہ مزید مہنگائی ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ اتوار کی رات 10 بجے قوم سے مخاطب ہوں گا، لائحہ عمل دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں بحیثیت قوم کیا کرنا چاہیے، چاہتا ہوں پرامن احتجاج کیلئے سب اپنے شہروں میں نکلیں جس سے ان لوگوں کو پیغام جائے کہ ملک کو سنبھال نہیں سکتے تھے تو کیوں سازش کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog