سیفٹی ہیلمٹ پہنے بغیرسفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم کا آغاز

Published on June 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویزموٹروے پولیس این5 سنٹرل زون محبوب اسلم کی ہدایات پربیٹ نمبر 14 رینالہ خورد میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور سیفٹی ہیلمٹ پہنے بغیرہائی وے پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق عوام کو روڈ سیفٹی کے اصولوں سے متعلق آگاہی کے ساتھ لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور سیفٹی ہیلمٹ پہنے بغیرہائی وے پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو قانون کے مطابق جرمانے کئے جائیں گے۔ان کو بریفنگ بھی دی جائیگی تاکہ شاہراہوں سے حادثات کا خاتمہ ہو سکے۔ہائی وے پر زیادہ تر حادثات موٹرسائیکل کی وجہ سےہوتےہیں اور لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بنتی ہے۔ لین وائیلیشن پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ خصوصی مہم کے دوران مستحق موٹر سائیکل سواروں کو مفت ہیلمٹ بھی دیئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes