پاکستان کے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا،حنا ربانی کھر

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments


برلن /اسلام آباد (یواین پی) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دے دیا ہے۔حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے، معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تمام پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے، قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، فیٹف نے پاکستان کو تمام نکات پر کلیئر کردیا ہے جس کے بعد فیٹف پروسیجر کے تحت پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا ہے، توقع ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme