پرویز مشرف کے اہل خانہ نے پاکستان واپسی کی حامی بھرلی

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

دبئی(یواین پی)سابق صدر پرویز مشرف کو بذریعہ ایئر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے اہل خانہ نے پاکستان واپسی کی حامی بھرلی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا 4 سال سے دبئی کے اسپتال میں مستقل علاج چل رہا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سینیٹ میں بحث کی گئی۔جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مشرف کو قانون کے مطابق سزا دینے جبکہ جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وطن واپسی کی حمایت کی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy