ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ )تفصیلات کے مطابق: مکلی پولیس نے ٹھٹھہ کے قریب اسٹیل مل پلانٹ ٹھٹھہ کی پہاڑیوں سے ایک نامعلوم شخص کا لعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہاسپیٹل منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی، دوسری جانب ٹھٹھہ کے قریب برانچ موری پر زمینی تنازعہ بھڑک اٹھا، کلھاڑی اور فائرنگ کے نتیجے میں خاصخیلی اور سماں برادری کے 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جس کے آخری اطلاعات تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا، وہاں ٹھٹھہ شہر میں بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی امیدواروں کے کیئر ٹیکرز کے غائب ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کی کاؤنسلر نشست پر امیدوار سید الطاف شاھ شیرازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کے ان کے فارمز میں نامزد افراد کو مخالفین نے غائب کردیا ہے جس کے باعث ان کو کاغذی کاروائی میں مشکلات کا سامنا ہے، سید الطاف شاھ شیرازی نے اعلیٰ اختیاریوں سے فوری نوٹیس کا مطالبہ کردیا ہے۔