اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد قمر منج کا عام مارکیٹ کا دورہ

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد قمر منج کا عام مارکیٹ کا دورہ۔انہوں نے کریانہ سٹور ز پر اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور نرخ چیک کئے۔اس موقع پر انہوں نے آٹے کی دستیابی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کا جائزہ لیا اور پرائس لسٹیں بھی چیک کیں۔قمر سعید منج نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس کے لئے تاجروں کا تعاون از حد ضروری ہے تاجر حضرات ان مشکل حالات میں اپنا منافع کم سے کم رکھیں تاکہ عام عوام کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے ہدائیت کہ پنجاب حکومت نے آٹا،چینی،گھی،دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے جو نرخ مقرر کئے ہیں اس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گراں فروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog