ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر بلال احمد کا بنیادی مرکز صحت چک 249ر۔ب کا اچانک دورہ

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر بلال احمد نے بنیادی مرکز صحت چک 249ر۔ب کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے لیبر روم،وارڈز،ای پی آئی روم،میڈیسن سٹور،ڈسپنسری ودیگر شعبوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان اور موقع پر موجود مریضوں سے سنٹر کی ورکنگ اور کارکردگی بھی دریافت کی۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈیوٹی ڈاکٹر نے مریضوں کے علاج معالجہ کا جائزہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر چیف منسٹر روڈ میپ ٹیمز کے ڈاکٹر عمار نے بھی طبی سروسز کا جائزہ لیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes