ڈرامہ سیریل ”ملن“ نجی ٹی وی چینل پہ آن ایئر جا رہا ہے ڈرامہ ناظرین خوب پسند کر رہے ہیں
لاہور(یواین پی) میں نے شوبز کی دنیا میں 2009 میں قدم رکھا مختلف کریکٹر کئے شائقین نے خوب پسند بھی کئے ابھی خواہش ہے کہ ایسا کریکٹر کروں جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش اور امر ہوجائے مختلف ٹی چینلز پہ کام کیا فلم بھی کی ہے ابھی تمنا ہے کہ کامیڈی رول کروں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کامیڈی رول میں بڑا مارجن ہوتا ہے ٹریجڈی رول تو ایک روٹین ورک ہوتا ہے اصل بات لوگوں کے چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیرنا ہوتا ہے کسی سے حسد نہیں کرتی بلکہ دوسرے آرٹسٹ کی پرفارمنس کی تعریف کرتی ہوں ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ حمیراناز نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کی آج کل ان کا ایک ڈرامہ سیریل نجی ٹی وی چینل پہ آن ایئر جا رہا ہے ڈرامہ ”ملن“ ناظرین خوب پسند کر رہے ہیں اس ڈرامے میں میرے کریکٹر کو سراہا جا رہا ہے جب کسی کریکٹر پہ ناظرین داد دیتے ہیں تو ناظرین کی داد آرٹسٹ کیلئے آکسیجن کا کام کرتی ہے اور پرستار ہمارا سرمایہ حیات ہوتے ہیں پروڈیوسر تیفور خان اور ڈائریکٹر خرم خان نے ملن ڈرامہ میں مجھے عزت کے ساتھ کام دیا ان کی تہہ دل سے مشکور ہوں