حکومت عوامی اعتماد کھو بیٹھی ہے، عمران خان

Published on June 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جمعرات کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ کم ٹرن آؤٹ نے ثابت کردیا کہ حکومت عوامی اعتماد کھو بیٹھی ہے۔عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امیروں سے ٹیکس لے کر غریب عوام کو ریلیف دیا، موجودہ حکومت نے مہنگائی کر کے مڈل کلاس کو ختم کردیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے بغیر بھارت سے تعلقات ناقابل قبول ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کورنگی 2 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ نے کانٹے کے مقابلے کے بعد میدان مارلیا تھا۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز احمد چوہان کے مطابق پولنگ کا ٹرن اوور 8.32 فیصد رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题