فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قیصر عباس رند،کاشف رضااعوان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد،ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالقرنین اوردیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے موجودہ بارشوں کے پیش نظر سرویلنس سرگرمیوں کا دائرہ بڑھانے اور نتیجہ خیز اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھڑے پانی کو خشک اور ویکٹر سرویلنس بلاتعطل جاری رکھی جائے اور ڈینگی لاروا ملنے پر کیمیکل ٹریٹمنٹ سے اس کا صفایا کریں۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک نظر آنی چاہیں جبکہ متعلقہ محکمے اپنی اینڈرائڈ موبائل فونز سرگرمیوں کو ذمہ دارانہ انداز میں انجام دیں۔انہوں نے دفاتر میں بھی صفائی کا نظام بہتر رکھنے جبکہ شہریوں میں بھی صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کا احساس اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بریفنگ دی۔