چوہنگ(یواین پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کو منافقت قرار دے دیا،سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ فتنہ خان کا مہنگائی خلاف احتجاج دراصل ان کے اپنے خلاف ہی احتجاج ہے، آج ملک کو جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے یہ فتنہ خان کے پیدا کردہ ہیں،ن لیگ کی نائب صدر نے لکھا کہ ’جو (عمران خان) کہتا تھا کہ میں آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا، اُسے اب سب یاد آگیا، اس سے بڑی منافقت کوئی اور نہیں ہوسکتی،واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی میں ہوشربا اضافے پر حکومت کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے،انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق اور مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں، قوم باشعور ہے، جانتی ہے کہ نالائق عمران خان ملک اور قوم کو آئی ایم ایف کے پس گروی رکھا کر آنے والی حکومت کے خلاف گہری سرنگیں بچھا کر گیا ہے، اور یذید کی طرح خود ہی ماتم کر رہا ہے