ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

Published on June 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی، کروڑ لعل عیسن میں چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔رحیم یار خان، حاصل پور، بہاولپور اور کروڑ لعل عیسن میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم بارش کے پانی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کروڑ لعل عیسن میں مختلف مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، بارشوں کا سلسلہ پیر سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوگا، موسلا دھار بارش سے خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کے ندی نالوں، دریاں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں پیر سے بدھ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog