لاہور(یو این پی)پاکستان میں چائے صبح کے ناشتے اور شام کے اوقات کے علاوہ مہمانوں کی خاطر تواضع کا لازمی حصہ ہے،اس کے علاوہ بیشتر لوگ کھانے کے بعد بھی لازمی چائے پیتے ہیں۔ ایسے میں گزشتہ دنوں ایک وفاقی وزیر نے مہنگائی سے ستائی عوام کو دو کے بجائے ایک پیالی چائے پینے کی نصیحت کی تو ان کے اس بیان پر عوام نے سوشل میڈیا پر شدید ملا جلا رد عمل دیا تھا۔پاکستان میں چائے کا استعمال کتنا ہے اس حوالے سے ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ میں ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستانی جولائی2021 سے مئی 2022 تک یعنی صرف 11 ماہ کے دوران 58کروڑ 9 لاکھ ڈالرز کی چائے پی گئے۔