بارہ سالہ معصوم بچی شہزادی کے ملزمان دو روز گزر جانے کے بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے

Published on June 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

بورے والا(یواین پی) نواحی علاقہ اقبال نگر سے آٹھ روز قبل اغوا ہونے والی پانچویں جماعت کی طالبہ 12 سالہ بچی مافیہ شہزادی کی نعش گزشتہ روز نواحی گاوں 515/ای بی کے قریب پانی کے کھال سے برآمد ہوئی جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا تھاگزشتہ شب تحصیل ہسپتال بورے والا میں بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی بچی کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آہوں اور سسکیوں میں سپر د خاک کر دیا گیا اس واقعہ کے بعد شہر کی فضاء سوگوار ہے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس تاحال قاتل کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے پولیس کی جانب سے پانچ مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے 12 سالہ بچی شہزادی کے والدین غم سے نڈھال ہیں اور ماں پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں شہر کی تمام سیاسی،سماجی،کاروباری اور مذہبی تنظیموں نے پولیس کی طرف سے بچی کے قاتلوں کا سراغ نہ لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین روز کی مہلت دی ہے اگر ملزمان آئندہ 72 گھنٹوں میں گرفتار نہ ہوئے تو شہر کی تمام تنظیمیں احتجاج کا رستہ اختیار کریں گی متاثرہ خاندان نے خادم پاکستان میاں شہباز شریف اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی سے واقع کا نوٹس لینے، ملزمان کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانےکا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy