بورے والہ کیلئے پاسپورٹ آفس کے قیام سمیت دیگر متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
بورے والا(یواین پی) مسلم لیگ(ن) کے اہم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے بورے والا کو ضلع اور گگومنڈی کو تحصیل بنانے کے لئے فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی ہے اسکے علاوہ انہوں نے تحصیل بورے والا کی سڑکوں کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے،ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں ٹراما سنٹر،زرعی یونیورسٹی کیمپس کو مکمل یونیورسٹی بنانے،نادا آفس میں توسیع،گگومنڈی میں گرلز ڈگری کالج کے قیام اور پاسپورٹ آفس کے قیام سمیت دیگر متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ان منصوبوں کی منظوری انہوں نے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران دی اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا چھوٹے شہروں کی عوام کو بڑے شہروں کے برابر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور انکی ساڑھے تین سالہ محرومیوں کا ازالہ بھی ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔