کہ عوام کی سہولت اور آسانی ہماری اولین ترجیح ہے چوہدری طاہر امین

Published on June 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

تاجروں نے لوگوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لے اپنا کردار ادا کرنا ہے
اوکاڑہ(یواین پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت اور آسانی ہماری اولین ترجیح ہے لوگوں کی پریشانی کسی صورت قابل قول نہیں ہے تمام سرکاری اداروں اور تاجروں نے لوگوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لے اپنا کردار ادا کرنا ہے تاجر جائز منافع ضرور کمائیں لیکن وہ لوگ جو ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی میں ملوث ہیں انہیں اپنی صفوں سے علیحدہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کی نشاندہی بھی کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی،تاجر تنظیموں کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں اقدامات کر یں تاجر حضرات اور ڈیلرز بھی اپنا سٹاک روزانہ کی بنیاد پر ظاہر کریں تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی صورتحال بھی متاثر نہ ہو اور تمام صارفین کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر دستیاب ہو سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes