فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ اور کیلاش گروپ کے اشتراک سے کمال پورانٹرچینج پر قائم کیلاش پارک کی تزئین وآرائش کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد عمر مقبول نے پارک کا دورہ کیا اور پینٹ ورک کے جاری کام کو چیک کیا۔انہوں نے بتایا کہ پارک کو بہترین تفریح گاہ بنایا جارہا ہے تاکہ یہاں رخ کرنے والوں کو دلکش ماحول نظر آئے۔انہوں نے بتایا کہ مافیا سے واگزار کرائی ہوئی اراضی پرکیلاش گروپ کے اشتراک سے پارک قائم کیا گیا۔