ملتان(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وسابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج22 جون بروز بدھ کو66برس کے ہوگئے وہ22 جون1956 کوجنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے سیاسی گھرانے میں پیداہوئے۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے شاہ محمود قریشی سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کے صاحبزادے ہیں۔یوا ین پی کے مطابق ان کے سیاسی کیرئیر کی شروعات 1985میں ہوئیں جب وہ نوازشریف کی پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بطور وزیر خزانہ شامل ہوئے۔ 1993ء کے عام انتخابات کے موقع پر وہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے اور وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کابینہ میں وزیر زراعت بنے2001ء میں وہ ملتان کے ضلع ناظم بنے فروری2008ء میں وہ جہانیاں سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعدازاں ملتان سے ایم این اے بنے اور مارچ2008ء میں وہ وزیر خارجہ بن گئے وہ9فروری2011ء تک وزیر خارجہ رہے نومبر 2011ء میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا وہ 27نومبر 2011کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔