اسلام آباد (یواین پی)وزیرخارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں، آمروں اور بزدلوں نے میری والدہ کو قتل کیا ہے۔وزیر خارجہ نے اپنی والدہ اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔بلاول نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سال کے طویل ترین دن، ہم شہید بے نظیر بھٹو کو انکی 69ویں سالگرہ کے موقع پر یاد کر رہے ہیں،انہوں نے جمہوریت کی بحالی، غریبوں کی معاشی آزادی اور اسلام کے پرامن پیغام کے لیے 30 سال تک جدوجہد کی۔