انسان خوب مخلوق

Published on June 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

تحریر۔۔۔بینش احمد،اٹک
زندگی بھی انسان کی کیا چیز ہے۔
جب انسان پیدا ہوتا ہے تب ہی اُس کی زندگی کے دن بھی لکھے جاتے ہیں کہ اس نے دنیا میں کتنے دن رہنا ہے اور پھر واپس اپنے رب کے پاس جانا ہے۔
کسی نے آج تو کسی نے کل جانا ہی جانا ہے۔
اللہ تعالٰی کی پاک ذات انسان کو دنیا میں آنے کے بعد ہر طرح سے آزماتی ہے۔ کسی کو دولت دے کر، کسی کو بھوک دے کر، یہ اللہ تعالیٰ کی ذات کا اپنی مخلوق سے پیار بھی ہے اور اس کی آزمائش کا ایک طریقہ کار بھی ہے۔ہم انسان بالکل بھی پرفیکٹ نہیں ہوتے ہیں۔تمام انسانوں میں مثبت اور منفی دونوں پہلو موجود ہوتے ہیں –
ایک طرف ہم کسی کی دْعاوں میں ہمہ وقت رہتے ہیں تو ٹھیک اْسی وقت کسی دْوسرے انسان کے منہ سے ہمارا ذکر بْرے الفاظ میں ہو رہا ہوتا ہے-لیکن ہم کسی بھی انسان کو غلط نہیں ٹھہرا سکتے کیونکہ ہر انسان کی سوچ کا زاویہ الگ الگ ہوتا ہے-
اچھے انسان دنیا میں وہی ہوتے ہیں جو دوسروں کا احساس کرتے ہیں اوران کے لئے اپنے دل میں جگہ بناتے ہیں اوران کے ساتھ بھلائی کرتے ہوئے یہ احساس دلواتے ہیں کہ انسان بس محبت کا بھوکا ہے، کاش یہ بات سمجھ جائیں تو دنیا جنت بن جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题