ڈویژنل کمشنر زاہد حسین کی زیر صدارت کمشنر آفس میں تاجرتنظیموں کا اہم اجلاس

Published on June 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین کی زیر صدارت کمشنر آفس میں تاجرتنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آرپی او بابر سرفراز الپا،ڈپٹی کمشنرلیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف اورسی پی او سید علی ناصر رضوی بھی موجود تھے۔اجلاس میں ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے سرپرست،صدور ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ تاجر حضرات سابقہ شاندار روایات برقرار رکھتے ہوئے انرجی کی بچت کیلئے مارکیٹوں کو رات 9 بجے بند کرکے تعاون کریں اس ضمن میں شام کے اوقات میں کاروبار کو لوڈشیڈنگ سے مستشنی سمیت عیدالاضحی کے قریب ایام میں خصوصی رعایت کی درخواست کو اعلی حکام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی طرف سے نشاندہی کئے گئے بعض مسائل کے تیز رفتار حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔آرپی او نے کہا کہ تاجر حضرات کو پولیس کی طرف سے مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں مقررہ وقت رات 9 بجے بند کرنے کے لئے ان کا تعاون ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے تاجروں کے قابل قدر تعاون کو سراہا۔اجلاس میں موجود تاجر اسلم بھلی،محمد امین بٹ،ایوب اسلم منج،اعجاز بیگ و دیگر نے توانائی بچاؤ کے لئے مارکیٹیں /دکانیں رات 9 بجے بند کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عید الاضحی کے حوالے سے کاروبار کے اوقات میں رعایت دینے کی اپیل کرتے ہوئے شہر میں پارکنگ کے نظام کے لئے اقدامات کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题