لاہور (یواین پی) بارشوں کا سلسلہ ختم، اب اگلے چند روز موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ بتا دی، معمول سے زائد بارشوں کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ گرم گزرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔جو معمول سے زائد ہونگیں تاہم آنے والے دنوں میں گرمی کے باوجود موسم قدر خوشگوار رہے گا۔ گزشتہ روز بھی شہرر کی فضائوں میں بادل چھائے رہے اور تمام دن بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔