اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ حالات سدھارنے کا کام تمام ادارے سب کو ساتھ بٹھا کر کرسکتے ہیں، ایسا نگران سیٹ اپ لایا جائے جو معاشی ریفارمز اور شفاف الیکشنز کرائے، انتخابات اکتوبر میں ہوجائیں تو بہتر ہے،حکومت دو ووٹوں پر بیٹھی ہے ،فارغ کرنا دو منٹ کا کام ہے، عمران خان سے ملاقات کے بعد میرے فون ٹیپ کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کو ایک انٹرویومیں مسلم لیگ ضیا ء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ حالات سدھارنے کا کام تمام ادارے سب کو ساتھ بٹھا کر کرسکتے ہیں، کسی کے چاہنے یا نہ چاہنے کی بات نہیں، میرے سامنے پاکستان ہے، میری ریٹائرمنٹ کی عمر ہے اس وقت منافقت اور جھوٹ سے کام لوں تو غداری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خان صاحب کو کہا ہے حالات بہتر کریں اور ان کو بھی کہوں گا کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں،دونوں طرف سے برف پگھلنی شروع ہوئی ہے۔