کوئٹہ(یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری شیڈول کے تحت پولنگ 28 اگست کو ہوگی۔بلوچستان میں دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات کوئٹہ اور لسبیلہ کے اضلاع میں ہوں گے، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 14 سے 18 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی انتخابی نشان 5 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔