مقتدر اور کامیاب شخصیات نوجوان نسل کو حصولِ مقصد کے لیے متحرک کرتی ہیں۔محمد زاہد صدیقی

Published on June 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

لاہور(یو این پی)معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی،سماجی، سیاسی اور روحانی شخصیت محمد زاہد صدیقی نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دورِ حاضر میں علم و آگہی، تجربات و مشاہدات کا پورا سلسلہ آپ کے ساتھ ہے جس سے آپ بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ آپ جتنا لوگوں کے بارے میں جانتے ہیں اْس کا ایک فیصد بھی اپنے بارے میں نہیں جانتے۔آپ اِس بات سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں کہ آپ کے اندر کون سی خصوصیات یا خامیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹیویشنل لیکچرز نہ صر ف طلباء کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ان کی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے، خدشات کو کم کرنے اور چیزوں کے بارے میں ایک نیا نقطہ نظر پیش کرنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مقتدر اور کامیاب شخصیات کی ترقی کا سفراور جدوجہد نوجوان نسل کو حصولِ مقصد کے لیے متحرک کرتی ہیں۔موٹیویشنل لیکچرز محض الفاظوں کا ذخیرہ نہیں ہوتا بلکہ تجربات کانچوڑ ہے جس سے خاطرخواہ استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ راستہ دکھانا، راستے کی ممکنہ مشکلات کو دور کرنا اور مسلسل نگہبانی اور رہنمائی ہی کسی مقصد کے کامیاب حصول کے بنیادی عناصر ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes