اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے پاس عالمی مالیاتی فنڈزکی ہدایات اور شرائط پر بجٹ بنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔قومی اسمبلی میں مالی سال 23-2022 کے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمن نے یہ بات واضح کی کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ آئی ایم ایف بجٹ تھا۔ قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن کورم نا مکمل ہونے کے باوجود 3 گھنٹے تک جاری رہا۔شیری رحمن سمیت تقریبا تمام قانون سازوں نے عمران خان کی زیر قیادت حکومت پرملک کی معیشت تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔