ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے تحصیل سمندری اور ڈجکوٹ کا تفصیلی دورہ

Published on June 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے تحصیل سمندری اور ڈجکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے تحصیل سمندری میں کھاد سیل پوائنٹ پر جاکرکسانوں سے کھاد کی مقررہ نرخ پر فروخت بارے دریافت اورکسانوں کے بعض مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سمندری کا دورہ کیا اورطبی وانتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اورصفائی امور چیک کئے۔انہوں نے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے۔ انہوں نے تحصیل سمندری میں ٹراما سنٹر کے قیام کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ10 کروڑ روپے سے عوامی ضرورت کا منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنرنے پراجیکٹ کا معائنہ اور بریفنگ لیتے ہوئے منصوبہ کے لئے دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں تیزی سے بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ درکار فنڈز کے لئے متعلقہ فورم کو تحریرکیا جائے۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تک توسیع کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔32 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اہم منصوبہ پر تعمیراتی پیشرفت جاری ہے اورمنصوبہ میں ٹراما سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اوردستیاب فنڈز کو تیز رفتاری سے بروئے کار لائیں جبکہ منصوبہ کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے درکار فنڈز کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی کو تحریر کیا جائے۔انہوں نے16کروڑ روپے کی لاگت سے 22.70 کلومیٹر طویل فیصل آباد سمندری روڈکی تعمیر وبحالی کے کام کا موقع پر جاکر معائنہ کرتے ہوئے روڈز کنٹرکشن کی طرف سے بریفنگ لی اورسٹرک پر ڈرینز کا کام تیزی سے مکمل کرنے کا حکم اور ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لئے فالتو ملبہ فوری ہٹانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سینٹرمیڈن اور کرب سٹون ورک جلد مکمل کرنے کی بھی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy