رائیونڈ(یواین پی) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ریگر رہنماوں کا سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور بلاول بھٹو کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت وزیراعلیٰ حمزہ شہباز، ایم پی اے مرزا جاوید، ایم پی اے رانا طارق محمود، ایم پی اے اختر حسین باد شاہ، صوبائی رہنماءعامر اقبال سندھو، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماہں رانا نصیر منج، طارق سعید جٹ، قاسم سعید جٹ، رانا اقبال، چوہدری شبیر، تحریک انصاف کے صوبائی رہنماہ نمبردار رانا نثار راٹھ، چوہدری کاشف اسماعیل نمبر دار اور بیسیوں دیگر نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور بلاول بھٹو کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، محترمہ مرحومہ کی وفات حسرت آیات پر سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم سب دعا گو ہیں کہ رب العزت مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان ولواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔