اسلام آباد(یواین پی) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ01فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28اعشاریہ05 فیصد رہی جبکہ 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 4 کی قیمتوں میں کمی اور 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔محکمہ شماریات کے مطابق 24 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 1 اعشاریہ01فیصد زائد رہی۔