اوکاڑہ( یو این پی )نیو ہوم سوسائٹی کے ایک گھر میں صبح صادق کے وقت گھر والے جب سو رہے تھے تو نامعلوم وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی دو فائر وہیکلز اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئ گھر ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت اور انمول جانوں کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ دن ہو یا رات آندھی ہو یا طوفان زلزلہ ہو یا آگ ریسکیو 1122 ہر دم تیار ہے