نظام مصطفی کے نفاذاور تحفظ ناموس رسالت سے ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔
نارووال(یو این پی)تحریک لبیک ملکی سیاست کو دین کے مطابق کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کا مرکز ومحور نظام مصطفی کا نفاذ ہے تاجدار ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت سے ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی و سماجی شخصیت رہنماءتحریک لبیک پاکستان پی پی 49حاجی افضال احمد مہیسنے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ن لیگ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کوآزما لیا ہے ان جماعتوں نے ملک کے اندر لوٹ کھسوٹ کیساتھ عوامی فلاح بہبود اور قومی ترقی کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ این اے 240 کراچی ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی کی جیتی ہوئی سیٹ کو غنڈہ گردی سے ہرایا گیا۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی، علامہ شفیق امینی اور ٹی ایل پی کی مرکزی قیادت پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان قومی جماعت ہے جس کے کریڈٹ پر لاکھوں ووٹ ہیں۔ہماری جماعت اور ہمارے نظریئے کی بنیاد تحفظ ناموس رسالت اور حضور کے دین کو تخت پر لانا ہے۔انشاءاللہ تحریک لبیک پاکستان حضور تاجدار کائنات کی حرمت کے تحفظ اور ریاست اسلامیہ میں اسلامی نظام کے حقیقی قیام کیلئے جمہوری اور پارلیمانی جدوجہد کے ذریعے خواب کو تکمیل دے گی۔