کراچی(یواین پی) فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 10 جولائی کو عید الاضحی ہوگی۔فلکیاتی علوم کے ماہر اور جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 جولائی بروز اتوار کو عید الاضحی اور 10 محرم 8 اگست بروز پیر کو ہو گا۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ 29 جون کو اسلامی تاریخ بھی 29 ہی ہوگی جب اس روز سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5 ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ(وقفہ) 30 منٹ ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اُس وقت چاند نظر نہیں آسکے گا چنانچہ یکم ذی الحج یکم جولائی کو اور عید الاضحی 10جولائی کو ہوگی جب کہ یکم محرم 30 جولائی کو اور عاشورہ 8 اگست کو ہوگا۔