لاہور(یو این پی)جیسا کہ خبریں گردش میں ہیں، اگر پچاس روپے ڈیزل کا ریٹ اور بڑھ گیا تو 315 روپے فی لٹر ڈیزل ہو جائے گا۔ 315 روپے فی لٹر ڈیزل ڈال کر ٹیوب ویل چلانے کا فی گھنٹہ جو خرچہ آئے گا وہ 1500 روپے سے زائد بنے گا۔ اور ایک ایکڑ پر 2 گھنٹے سے زیادہ لگ جاتے ہیں، ان حالات میں جن کاشتکاروں نے مونجی لگانی ہے اور ٹریکٹر یا پیٹر انجن وغیرہ سے ٹیوب ویل چلانا ہے تو ان کا کیا بنے گا؟ جب فصل آتی ہے تو آڑھتی،بیوپاری، رائس مل مالکان اور سٹاکسٹ ریٹ گرا دیتے ہیں اور کسان کو لوٹنا شروع کر دیتے ہیں، جن چھوٹے کاشتکاروں کے پاس اپنا ٹریکٹر اور بجلی کے ٹیوب ویل وغیرہ جیسے وسائل نہیں ہیں ان کا ایک ایکڑ مونجی کا خرچہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ تک کا ہو سکتاہے۔