اسلام آباد(یواین پی) ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے افغانستان سے اعلی کوالٹی کا کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپے میں درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی نقل و حمل کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نے عالمی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اور اسے ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا بنیادی سبب قرار دیا۔