سیکولر لبرل ازم پاکستان کی نظریاتی اساس کو مسخ کرنے کے درپے ہیں، افضال احمد مہیس

Published on June 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

تحریک لبیک ملک گیر عوامی جماعت بن چکی ہے جو آئندہ سال پاکستان میں حکومت بنائے گی
نارووال(یو این پی)معروف سیاسی و سماجی شخصیت رہنماءتحریک لبیک پاکستان پی پی 49حاجی افضال احمد مہیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور اسلام کی سربلندی کیلئے اول روز کی طرح تازہ دم طریقے سے کام کرینگے۔انہوں نے کہاکہ سیکولر لبرل ازم پاکستان کی نظریاتی اساس کو مسخ کرنے کے درپے ہیں،پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا پاکستان بنانے کی تحریک میں ہمارے اسلاف کا ایک ہی نعرہ رہا پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ پاکستان کا مقصد کیا محمد رسول اللہ جو آج بھی گونج رہا ہے۔ ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم عالمی اداروں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک ملک گیر عوامی جماعت بن چکی ہے جو آئندہ سال پاکستان میں حکومت بناے گی۔ ہر شہر سے عوام کا ایک سمندر تحریک لبیک میں شامل ہو چکا ہے جسکی زندہ مثال فیصل آباد دھوبی گھاٹ کا جلسہ ہے۔ جو جلسہ میں اپنے قائد کا خطاب سننے کے لئے عوام کا ایک ٹھاٹھیں سمندر دھوبی گھاٹ گراونڈ میں امڈ آیا۔ عوام مہنگائی سے تنگ ہے ہر گلی محلہ سے بس لبیک لبیک کے نعرہ گونج رہا ہے آئندہ الیکشن جماعت کی برتری ثابت کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes