فیصل آباد (یو این پی) فیصل آبادسے ممبر قومی اسمبلی ملک نواب شیروسیر نے جڑانوالہ بلال گنج رہائش گاہ پر صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف بہت جلد جڑانوالہ کا دورہ کریں گے اور جڑانوالہ کو ضلع بنانے کا اعلان کریں گے حلقہ کی عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے ملک نواب شیر وسیر نے مزید بتایا کہ جڑانوالہ کو ضلع بنانا، ایکسپریس وے اوکاڑہ ساہیانوالہ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن، جی سی یونیورسٹی کیمپس، انٹرچینج لنڈیانوالہ،موٹروے لنکس روڈ کی تعمیر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جلد شروع ہو جائے گا جڑانوالہ کو ضلع بنوانے کیلئے وزیراعظم میاں شہباز شریف،میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران سفارش کی گئی ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد کیلئے رپورٹ طلب کر لی گئی ہیں ملک نواب شیروسیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کے باوجود فیصل آمد پر جڑانوالہ کو ضلع بنانے کا اعلان نہ کیا اور نہ ہی ہمارے ساتھ وعدے پورے کئے جس پر آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر نہ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا حلقہ کی عوام کا وسیع تر مفادات اور تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات ہیں سیاست کو عبادت سمجھ کر رہے ہیں آئندہ ہونے والے الیکشن میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر دوبارہ برسر اقتدار آ کر عوام کی خدمت حلقہ کی تعمیر و ترقی کا مشن جاری رکھیں گے اس موقع پر ملک ذیشان شانی،مہر بشیر لڑکا،خان مشتاق خان،شیخ عیتق الرحمن، سابق کونسلرز امتیاز خان پپو، رضوان شفیق بھٹی،رائے مشتاق،ملک شاہد چنا،شیخ حیبب الرحمن سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی،سابق اقلیتی کونسلر شکیل بھٹی،الیاس پھلر و دیگران بھی موجود تھے