سٹرابری سے فی ایکڑ 2سے اڑھائی لاکھ روپے تک منافع کمایاجاسکتاہے، محکمہ زراعت

Published on June 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سٹرابری کی کاشت سے فی ایکڑ 2سے اڑھائی لاکھ روپے تک منافع کمایاجاسکتاہے۔باغبانوں کو چاہیے کہ وہ سٹرابری کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد اقبال نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں سٹرابری کے زیرکاشت رقبہ میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے تاہم سندھ کے مختلف علاقوں میں سٹرابری کی شاندار پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ دیگر صوبوں کے برعکس صوبہ سندھ میں گزشتہ 5سالوں کے دوران سٹرابری کی کاشت میں نمایاں اضافہ مشاہدے میں آیاہے اور سال 2022 تک سندھ کے مختلف علاقوں میں سٹرابری کازیرکاشت رقبہ 3لاکھ58ہزار 437 ہیکٹرز تک پہنچ گیاہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے اکثر مقامات پر سٹرابری کی کاشت کیلئے موزوں زمینی و موسمی حالات موجود ہیں، ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹرابری کی کاشت میں اضافے توجہ مرکوز کرناہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme